عوام کل دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیں گے: ارشاد آرائیں

30 اکتوبر 2015

بورے والا(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے نچلی سطح پر عوام کے مسائل کو پہلے سے زیادہ وسائل بروئے کار لائے گی۔جبکہ دھرنوں کی سیاست نے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا 31اکتوبر کو عوام لوٹ گھسوٹ اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کرکے مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر7سے(ن)لیگ کے امیدوار حاجی مبین احمد بھٹی کی انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کارنرمیٹنگ سے امیدوار حاجی مبین احمد بھٹی،مہر سجاد احمد بوٹا،مہر شبیر حسین،عبدالحفیظ تبسم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر باﺅ عبدالرشید بھٹی،حاجی سعید احمد بھٹی،حاجی عمر سعید بھٹی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔