سٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا تسلسل جاری کے ایس ای 100 انڈیکس3 نفسیاتی حدوں پر بحال

30 اکتوبر 2015

کراچی؍ لاہور(مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای100 انڈیکس کی 34100, 34200 اور34300 کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں 57 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس271.01 پوائنٹس اضافے سے34332.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 72 کھرب 87 ارب14 کروڑ19 لاکھ90 ہزار65 روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا- ایل ایس ای 25 انڈیکس70.48 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5636.54پر بندہوا۔