پاکستان اب روس سے ہر قسم کا دفاعی اسلحہ خرید سکتا ہے: روسی سفارتکار

30 اکتوبر 2015

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) روس اور پاکستان کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کے سمجھوتہ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے راستے کھل گئے ہیں۔ ایک روسی سفارت کار نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب روس سے ہر قسم کا دفاعی اسلحہ خرید سکتا ہے۔ سفارتکار سے پوچھا گیا کہ کیا یہ درست ہے کہ روس پاکستان کو ایس یو 27 قسم کے طیارے فراہم کرے گا تو سفارت کار نے کہا کہ پاکستان جو بھی دفاعی سامان لینا چاہتا ہے اسے مل جائے گا۔
روسی سفارتکار