سانحہ منیٰ: شہید حاجیوں کی تعداد 2070 ہوگئی، رائٹرز

30 اکتوبر 2015

دبئی (رائٹرز) گزشتہ ماہ سانحہ منیٰ میں شہید افراد کی تعداد 2070 ہوگئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ نے کہا کہ اس کے اعداد و شمار کے مطابق منیٰ میں بھگدڑ کے واقعہ میں شہید افراد کی تعداد سعودی حکومت کی جانب سے جاری تعداد سے 3 گنا بڑھ گئی ہے۔ سعودی حکام نے شہداءکی تعداد 769 اور زخمی 934 بتائی تھی اور پھر اس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ سعودی فرماںروا شاہ سلمان نے سانحے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم تحقیقات کے نتائج کیلئے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
سانحہ منیٰ