اوگرا نے پٹرول 5.28، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.34، مٹی کا تیل 3.89 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سمری بھجوا دی
اسلام آباد (نیٹ نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 75 پیسے فی لٹر تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز یکم نومبر سے دی گئی ہے۔ اوگرا سمری کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے، ہائی آکٹین کی قیمت میں 5روپے 73 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔
پٹرول/ سمری