اورنج ٹرین: ہائیکورٹ کا حکم امتناعی، چوبرجی سیکشن پر کام روکدیا

30 اکتوبر 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے اورنج ٹرین کے چوبرجی سیکشن پر عبوری حکم امتناعی کے ذریعے کام سے روک دیا۔ عدالت نے ایل ڈی اے سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار شہریوں نے مو¿قف اختیار کیا کہ حکومت نے نوٹس کے بغیر ان کی املاک پر نشان لگا دئیے ہیں اور ان کو گرانے کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے باعث نہ صرف شہریوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے بلکہ وہ اپنی رہائش اور کاروبار کا کوئی متبادل انتظام بھی نہیں کر سکے۔ عدالت نے قرار دیا کسی نوٹس کے بغیر شہریوں سے جگہ ایکوائر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ہائیکورٹ