کراچی: جھگیوں میں آتشزدگی، 4بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

30 اکتوبر 2015

کراچی (آئی اےن پی )کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہد کے مطابق ایک جھونپڑی میں کھانا پکاتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دوسری جھونپڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
آتشزدگی