متعدد وارداتیں، ڈاکوﺅں نے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے
لاہور (نامہ نگار) مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅ اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ڈاکوو¿ں نے مصری شاہ لوہا کے علاقہ لوہامارکیٹ مےں چٹی مسجد کے سامنے اسحاق سے18لاکھ روپے مالیت کے 10ٹن لوہے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی چھین لی۔ چوہنگ میں سعدیہ سے 10لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زےوارت اورکار چھین لی ۔ڈاکوو¿ں نے باغبانپورہ کے علاقہ دھوبی گھاٹ مےںافضل کے سٹور مےں گھس کر9لاکھ روپے ، ہنجروال کے علاقہ نوری چوک میںمنور علی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور مو ٹرسائیکل، غازی آباد صلی ٹاﺅن میں حنیف کے گھر سے4لاکھ روپے مالےت کی نقدی و زےوارت، مصطفی ٹاﺅن میں کرن سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالےت کی نقدی و زےوارت، اچھرہ میں شہباز سے3لاکھ وپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں طارق سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،شالیمار میں عامر سے50ہزارروپے ،موبائل فون اورمو ٹرسائیکل،کاہنہ میں اےک میڈیکل سٹور سے 70ہزارروپے اور موبائل فون،گرین ٹاﺅن میں کاشف سے 25ہزارروپے اور موبائل فون، پرانی انارکلی میںجاوےد سے 12ہزارروپے اور موبائل فون چھین لےا فیصل ٹاﺅن سے سلطان، نصیر آباد سے صفدر ،کےنٹ سے ناصرکی گاڑیاں جبکہ جبکہ غالب مارکیٹ سے حسن،جنوبی چھاﺅنی سے اسرار،مزنگ سے وقار،لٹن روڈ سے عادل،موچی گیٹ سے ارسلان،ٹبی سٹی سے عدیل،جوہرٹاﺅن سے فیضان اور نصرکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
وارداتیں