ہریانہ: گائے کا گوشت مفید قرار دینے پر میگزین ایڈیٹر برطرف

30 اکتوبر 2015

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) گائے کا گوشت ایک بار پھر بھارت میں ایک بے گناہ کے معاشی قتل کا باعث بن گیا ہے۔ بھارتی ریاست ہریانہ کی حکومت نے محکمہ تعلیم کے میگزین ایڈیٹر کو گائے کا گوشت کھانے کے حق میں لکھنے پر برطرف کر دیا ہے۔ میگزین ایڈیٹر نے لکھا تھا کہ گائے کا گوشت صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ مضمون میں ایڈیٹر نے گائے کے گوشت کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کے گوشت میں آئرن کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے ناگزیر ہے جس پر شہر بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میگزین ریاست چھتیس گڑھ کے تمام سکولوں کو بھیجا جاتا ہے۔