پی ٹی آئی پاکستان کی تحریک طالبان ہے: رہنما متحدہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان ایم کیو ایم فوبیا سے باہر آئیں، الزام تراشی نہ کریں۔ عمران خان نے سندھ اور کراچی کے جلسوں کیلئے ہم سے مدد لی تھی۔ پی ٹی آئی پاکستان کی تحریک انصاف ہے، خیبر پی کے میں عورتوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں۔