تحریک انصاف مستقبل کی ق لیگ، عمران اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتے: رانا ثنا ء

30 اکتوبر 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے تحریک انصاف مستقبل کی قاف لیگ ہے۔ ساون کے اندھے کی مانند عمران خان کو بھی اب ہر طرف ہراہرا دکھتا ہے۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان شکست برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں، عمران اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتے، وہ شکست کے بعد شور مچانا شروع کر دیتے ہیں، ابھی بہت سے صدمے ان کے منتظر ہیں۔ ہرالیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔ سرکاری اداروںپر الزام تراتی عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی جھوٹ بول کر عوام کوگمراہ نہیں کر سکتے۔ قوم تبدیلی اور انقلاب کے جھوٹے دعووئوں کو جان چکی ہے، آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ انہوں نے کہا یقینی شکست کے خوف سے پی ٹی آئی رہنما بوکھلا چکے ہیں لیکن عوام جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔ عوام خدمت اور بیان بازی کرنے والوں کو خوب پہچانتے ہیں۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...