ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی مسلسل تیسری مرتبہ بنگلہ دیش کو مل گئی
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)سکیورٹی خدشات کے باوجود ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی مسلسل تیسری مرتبہ بنگلہ دیش کو مل گئی۔ ایونٹ چوبیس فروری سے چھ مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا ۔پاکستانی ٹیم پہلا میچ 27 فروری کو کھیلے گی۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا اوربنگلہ دیش کیساتھ افغانستان کی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ پاکستان کی پہلی سپرلیگ چار سے چوبیس فروری تک یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔