قائداعظم ٹرافی : پہلا مرحلہ مکمل، 2 میچوں کا فیصلہ، 6 ڈرا ہو گئے

30 اکتوبر 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی گریڈ ون 2015-16ء کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ 8 میں سے دو میچز کا فیصلہ ہو گیا جبکہ چھ ڈراہوئے۔ ڈائمنڈ گراونڈ اسلام آباد میں یو بی ایل نے 399 رنز بنائے جواب میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم پہلی اننگز میں 111 جبکہ دوسری اننگز میں 168 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ پشاور اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن ‘حیدر آباد اور پورٹ قاسم‘ سوئی سدرن گیس اور لاہور بلیوز‘ کراچی ریجن اور واپڈا کے درمیان میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا۔ نیشنل بنک نے لاہور وائٹس ٹیم کو اننگز اور 12 رنز سے مات دی۔ کے آر ایل اور راولپنڈی‘ حبیب بنک اور فاٹا ریجن کا میچ بھی بے نتیجہ رہا۔ پہلے مرحلہ میں حبیب بنک کے فخر زمان کی 205 رنز کی اننگز نمایاں تھی۔