قومی ویمن کبڈی ٹیم کے ٹرائلز 9 نومبر کو ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 12 ویں ساوتھ ایشین گیمز میں نمائندگی کرنے والی پاکستان ویمن کبڈی ٹیم کے انتخاب کے لیے ایک روزہ ٹرائلز 9 نومبر کو اسلام آباد جناح سپورٹس کمپلیکس ہونگے۔ قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی ان دنوں اسلام آباد میں پریکٹس کر رہی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی ویمن کبڈی کھلاڑیوں نے 2013ء میں منعقد ہونے والے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔