شاہد انور کو قومی ویمن اے ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ویمن اے کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کیلئے شاہد انور کو کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹونٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کے دورے پر جائے گی۔