گورنرز گالف چیمپئن شپ آج سے شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 32 ویں گورنرز گالف چیمپئن شپ آج سے لاہور جم خانہ گالف کورس میں شروع ہوگی۔ ملک بھر سے 200 سے زائد گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ گورنر پنجاب خود بھی اس ایونٹ میں شریک ہونگے۔ امیچورز میں نیٹ میں بہترین سکور کرنے والا گالفر چیمپئن ہوگا۔