برطانوی شہزادہ ہیری معذور فوجیوں کا باسکٹ بال میچ دیکھنے پہنچ گئے

30 اکتوبر 2015

ورجینیا(سپورٹس ڈیسک)برطانوی شہزادے کے ہمراہ امریکی خاتون اول مشل اوباما اور نائب صدر کی اہلیہ جِل بائیڈن بھی تھیں۔ شہزادہ ہیری معذور فوجیوں کے عالمی کھیل انویکٹس گیمز کی تشہیر کے سلسلے میں امریکا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ریاست ورجینیا کے فورٹ بیلوائر میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مشیل اوباما اور شہزادہ ہیری نے خطاب کیا۔ انہوں نے زخمی اور معذور فوجیوں کی امداد کی اپیل کی تاکہ وہ نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں سے لڑ سکیں۔ انہوں نے معذور فوجیوں کا میچ بھی دیکھا۔ میچ کے بعد شہزادہ ہیری نے صدر براک اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔