شارجہ ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے انگلش کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہوگی:ٹریور بے لیس
شارجہ (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ٹریور بے لیس نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ جس طرح ابو ظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا اس طرح کی ذمہ داری اب بھی نبھانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینئر بلے باز آئن بیل سے توقع ہے کہ وہ اس بار ضرور رنز کریں گے ۔ ٹیم میں سینئر بلے بازوں کی کمی ہے ۔بیل کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا‘اس وقت سینئر بلے باز کی ضرورت ہے ۔