وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کیس، ملزم صلاح الدین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

30 اکتوبر 2015

کراچی (صباح نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کیس میں عدالت نے مفرور ملزم صلاح الدین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کی عدالت میں معروف کرکٹر وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ گاڑی کا مالک ملزم صلاح الدین عدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت نے سماعت 3نومبر تک ملتوی کر دی۔