ون ڈے پریکٹس میچ :ویسٹ انڈیز نے سری لنکن پریذیڈنٹ الیون کو 43رنز سے ہرادیا
کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے ون ڈ ے پریکٹس میچ میں سری لنکن بورڈپریذیڈنٹ الیون کو ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت 43رنز سے شکست دیدی۔ویسٹ انڈین ٹیم 318رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ آندرے رسل نے 54گیندوں پر 89اور براتھاویٹ نے 58گیندوں پر 113رنز بنائے ۔ سری لنکن کو 21اوورز میں 147رنز کا ٹارگٹ ملا ۔ میزبان ٹیم تین وکٹوں پر103رنز بناسکی ۔