ہربھجن سنگھ بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا شادی کی تقریب‘ٹنڈولکر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

30 اکتوبر 2015

جالندھر(سپورٹس ڈیسک) معروف بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ 35 سالہ سپنر ہربھجن سنگھ گزشتہ تین سال سے بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا سے تعلقات کی بناء پر خبروں میں رہے۔ شادی کی تقریب جالندھر میں ہوئی جس میں سچن ٹنڈولکر کے علاوہ دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ہربھجن آف وائٹ رنگ کی شیروانی جبکہ دلہن سرخ لہنگے میں ملبوس تھیں۔