ماہ نور آج سے الفلاح تھیٹر کے ڈرامہ ’’پیاری‘‘ میں پرفارم کریں گی

30 اکتوبر 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ماہ نور آج 30 اکتوبر سے الفلاح تھیٹر میں ڈرامہ پیاری میں کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے الفلاح تھیٹر میں کام کرکے بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ میں نے اداکاری کا آغاز الفلاح تھیٹر سے ہی کیا تھا اور الفلاح تھیٹر کے چیئرمین ارشد چودھری نے مجھے اپنے تھیٹر سے متعارف کرایا جس پر میں ان کی شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں میرے ساتھ میری سینئر اداکارہ خوشبو، اداکار افتخار ٹھاکر اور ظفری خاں بھی کام کر رہے ہیں جن سے مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا۔