فخر عالم سولو فلائٹ کے ذریعے پوری دنیا کا چکر لگانے کیلئے تیار
کراچی(آن لائن) گلوکار فخر عالم گلوکاری،اداکاری اور بطور اینکر اپنے فن کا جادو جگانے کے بعدسولو فلائٹ کے زریعے پوری دنیا کا چکر لگانے کرلئے تیار ہیں،وہ اس کٹھن امتحان میں کامیاب ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔25فروری2016ء کوفخر عالم امریکہ کے شہرلینڈو سے ’’مشن پرواز ‘‘پر نکلیں گے جس میں وہ ایک چھوٹے طیارے کو اڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں گے۔اس سفر کا آغاز وہ امریکہ کے شہر لینڈو سے کریں گے اس بات کا اعلان انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فخر عالم اپنے جہاز کو امریکہ کے شہر لینڈو سے لیکر نیویارک پہنچے گیں جہاں سے وہ ٹورنیٹو،آئس لینڈ،گرین لینڈسے ہوتا ہوا اوسلو پہنچے گا،اوسلو سے مانچسٹر،لندن ،روم ،اگادیر ،مراکش ،عنقرہ ،استنبول،کائرو،ریاد،دبئی سے ہوتا ہواگوادر،کراچی،لاہوراور پھر اسلام آباد پہنچے گا،جہاں سے وہ چین کے شہر فرنچی،زیچنگ،ڈھاکہ،سنگاپور،جکارتا،آسڑیلیا،فی جی آئی لینڈ،ہاوائی آئی لینڈاور پھر واپس امریکہ کی حدود میں داخل ہونے کے بعد فلوریڈا کی طرف روانہ ہوجائے گا۔اس تمام سفر میں بھارت کو نظر انداز کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کو تذلیل کرنے کو کوششیں کرتا ہے،بھارتی حکام سے اجازت مانگ کر اپنا وقت ضائع کرنے کی زحمت نہ کی ۔