اداکارہ نرگس 3 سال بعد شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرینگی ، واپسی سود مند ہو گی : ملک طارق
لاہور (کلچرل رپورٹر) تین سال بعد شوبز کی دنیا میں واپس آنے والی معروف اداکارہ نرگس کا پہلا ڈرامہ 30 اکتوبر کی بجائے 6 نومبر کو شالیمار تھیٹر میں ہو گا۔ یہ بات شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق محمود نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نرگس تھیٹر کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ ان کی تھیٹر کی دنیا میں واپسی تھیٹر انڈسٹری کیلئے سودمند ہو گی اس لئے میں نے ان سے شوبز میں واپسی کیلئے درخواست کی جو انہوں نے قبول کر لی اور 30 اکتوبر کو شالیمار تھیٹر پر پرفارم کرنے کی حامی کرلی لیکن بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ان کی پرفارمنس 30 اکتوبر کو نہیں ہو گی بلکہ ان کا ڈرامہ 6 نومبر کو ہو گا۔