فلم ’’سنو کوئین‘‘ آج ریلیز ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلموں کی ڈسٹری بیوشن کا معروف ادارہ ڈسٹری بیوشن کلب آج 30 اکتوبر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں اپنی نئی فلم ’’سنو کوئین‘‘ ریلیز کرے گا۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے ترجمان طلعت نثار نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے نے ہمیشہ معیاری فلمیں ریلیز کی ہیں۔ ’’سنو کوئین‘‘ بھی ایک معیاری فلم ہے جو فلم بینوں خصوصاً بچوں کو بہت پسند آئے گی۔