داعش برطانیہ میںدہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے : سربراہ انٹیلی جنس

30 اکتوبر 2015

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ نے داعش کے دہشت گرد حملوں کیخلاف الرٹ جاری کر دیا۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی کے سربراہ اینڈریو پارکر نے خبردار کیا ہے کہ داعش برطانیہ میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ملک میں داعش کی حمایت میں شامل افراد میں کمی نظر نہیں آ رہی۔ ہمیں 32 سال کے کیرئیر میں پہلی بار اتنے دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ ایک سال میں برطانیہ میں 6اور بیرون ملک 7 دہشت گرد منصوبے ناکام بنائے۔ دہشت گردوں کے نیٹ ورک رابطوں تک پہنچنے کیلئے آن لائن آپریشنز بھی کئے۔