چینی فوج کے سربراہ نومبر کے وسط میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے

30 اکتوبر 2015

بیجنگ (این این آئی) چین کی مسلح افواج کے سربراہ نومبر کے وسط میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کرینگے جس کا مقصد دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کرنا ہے۔ چینی وزارت دفاع نے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین فان چانگ لانگ پاکستان اور بھارت کا دورہ کرینگے جس میں وہ فوجی وفود کے تبادلے ٗ علاقائی امن وسلامتی اور استحکام کیلئے بات چیت کرینگے ۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان یانگ یو جن نے کہاکہ اس دورے سے چین کے پاکستان اور بھارت سے تعلقات کو فروغ حاصل ہو نے کا امکان ہے۔