بھارت کا مزید 35 کمانڈوز افغانستان بھیجنے کا فیصلہ
نئی دہلی(صباح نیوز+آن لائن) بھارت افغانستان میں اپنے سفارت خانے اور چار دیگر شہروں میں قائم قونصل خانوں کی سیکورٹی کے لئے مزید 35 کمانڈوز افغانستان روانہ کرے گا ۔ مختلف بھارتی مراکز اور منصوبوں کی حفاظت کی غرض سے 300 ہندوستانی کمانڈوز اس وقت بھی افغانستان میں موجود ہیں جس کے بعد افغانستان میں بھارتی کمانڈوز کی تعداد 335ہو جائے گی ۔ ادھرچین نے افغانستان میں زلزلے کے بعد بحالی کے کاموں کے لیے ایک لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لئے ایک لاکھ امریکی ڈالر کا عطیہ دیا ہے، چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ یہ عطیہ ایک ہمسائے کا اپنے ہمسائے کے لئے فرض ہے۔