رینجرز کیخلاف اشتہار‘ مجلس قائمہ برائے داخلہ کا سخت اظہار ناراضی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سینٹ کی مجلس نے برائے داخلہ قائمہ کراچی سے دہشت گردوں کے دوسرے صوبوں میں رابطوں جیسے سنگین معاملے پر غور کیلئے سینیٹر چوہدری تنویر، شبلی فراز اور شاہی سید پر مشتمل ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے سندھ رینجرز کے خلاف اخبارات میں اشتہارات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس سازش کو بے نقاب کرنے کی سفارش کی ہے۔پیر کو مجلس قائمہ کا اجلاس پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوا جس میںآگاہ کیا گیا کہ سانحہ صفورہ کراچی ،ایئر پورٹ حملہ، سبین محمود،پروین رحمان،روبینہ خالد،زہرہ شاہد ،امام بارگاہ شکارپور حملہ سمیت ہائی پروفائل مقدمات و واقعات کے مجرموں کو سندھ پولیس نے سمجھ کر گرفتار کر لیاہے۔ سہولت کاروں اور کچھ ڈاکٹرز کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے بھارت کے وز یر اعظم نرندر موودی کو سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پاکستان سے متعلق بھارت امریکہ مشترکہ اعلامیے کی مذمت کی ہے ۔