لیاقت بلوچ کی ترکی میں سیاستدانوں اور صحافیوں سے ملاقاتیں

30 اکتوبر 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ترکی کے دورہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے استنبول میں سعادت پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین اور صوبہ اشبوا کے صدر، بروک ایدن، عصیام کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر عارف ارسوئے اور انقرہ میں سعادت پارٹی کے سابق چیئرمین رجائی قوطان، عصام کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور صحافیوں سے ملاقات کی اور ملی حرکت پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں نے ان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔