مذہبی جماعتیں آج یوم استغفار منائیں گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) زلزلے سے ہونیوالی تباہی کے پیش نظر مذہبی جماعتیں آج جمعہ 30اکتوبر کو یوم استغفار منائیں گی۔ اس سلسلے میں اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی، سرپرست گردیزی ویلفیئر فاﺅنڈیشن پیر سید شاہد حسین گردیزی، صدر نیشنل مشائخ کونسل پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دیں۔