ساجد میر نے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا

30 اکتوبر 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پروفیسر ساجد میر نے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا اور اپنی جماعت سے وابستہ تمام افراد کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے متفقہ امیدواروں کو ووٹ دیں۔