پاکستان پوسٹ کا365 دن اور چوبیس گھنٹے ڈاک ترسیل کا منصوبہ

30 اکتوبر 2015

لاہور (پ ر) پاکستان پوسٹ کا تمام شہروں میں ڈاک کی بکنگ اور بلوں کی ادائیگی بغیر کسی چھٹی کے 24 گھنٹے سروسز مہیا کرنے کا اعلان کر دیا۔ پوسٹ ماسٹر جنرل اسلم نیازی نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پورا سال محکمہ ڈاک اپنی سروسز فراہم کرتے ہوئے عوام کے خطوط، پارسل، یو ایم ایس اور منی آرڈرز جلد از جلد منزل مقصود پر پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک ہی وہ واحد ادارہ ہے جو برسوں سے عوام کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے پورا سال 24 گھنٹے سروسز فراہم کرنے کے اس قابل ستائش منصوبے سے یقیناً شہریوں کو سستی اور معیاری ڈاک کی سہولتیں میسر آئیں گی۔