کل لیگی امیدواروں کی فتح کا سورج طلوع ہوگا: خواجہ حسان

30 اکتوبر 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور بلامقابلہ منتخب چیئرمین یونین کونسل خواجہ احمد حسان، میاں حمزہ شہباز کے کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کا سورج مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ عوام مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ”شیر“ پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 218 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یوسی 218 کے امیدوار برائے چیئرمین مہر شبیر ہیرو، امیدوار وائس چیئرمین خواجہ سعد فرخ، کونسلر وقاص بٹ، قاضی محسن، حیدر جٹ، عمر راجپوت، میاں زاہد وریا ہ اور کوآرڈینیٹر چوہدری حبیب اللہ بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ سعد فرخ نے کہا کہ وہ نواز شریف، شہباز شریف کے کارکن ہیں اور اُن کے راستے پر چلتے ہوئے عوامی مسائل حل کرائیں گے۔