یوسی 35 میں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی: حاجی حنیف

30 اکتوبر 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) یوسی 35 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چیئرمین حاجی محمد حنیف نے وچھووالی، سوتر منڈی، اسلام گلی میں انتخابی مہم کے دورا ن کہا کہ یہ یہ پورا علاقہ مسلم لیگ (ن) کا ہے یہاں جیت ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی ہوتی ہے۔ چوہدری کاشف محمود، چوہدری عارف محمود، اقبال محمود، رضا علی، ناصر کھوکھر، محمد علی چغتائی، بائو حنیف، سید محمود غزنوی، ذیشان اشرف نے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دریں اثناء عظیم گجر کے عشائیہ میں فرخ شہزاد، ملک عظیم گجر، ملک امجد گجر، ملک علی حسن گجر، حاجی غلام حسین، حاجی شہزاد، محمد شہباز گجر، خرم شہزاد، تنویر عالم، محمد وقاص لطیف، محمد وقار، محمد واجد، چودھری عاصم، حماد بٹ اور حافظ کاشف نے بھی شرکت کی۔