نظریہ پاکستان ٹرسٹ تقریری مقابلے‘ سکولوں کے نتائج کا اعلان‘کالجز‘ یونیورسٹیز کا آج ہو گا

30 اکتوبر 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں محرم کے سلسلے میں سکولوں کے طلبہ و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”قتل حسینؓ اصل میں مرگ یزید ہے“ ہوا۔ منصف کے فرائض پروفیسر شرافت علی خان نے انجام دیئے۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوا۔ نتائج کے مطابق ملائکہ صابر نے اول‘ فاطمہ امجد نے دوئم اور فاطمہ شفیق نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ علاوہ ازیں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج جمعہ 30 اکتوبر کو دس بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد“ ہو گا۔ ان مقابلوں کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔

نظریہ پاکستان ٹرسٹ

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک لاہور میں ڈاکٹر مجید ...