وطن دشمنی کو حرام سمجھتے ہیں: مجلس وحدت مسلمین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی و علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ ہم وطن دشمنی اور ملکی سالمیت کے خلاف سازش میں شریک ہونے کو حرام سمجھتے ہیں ۔علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ ناظم رضا عترتی، علامہ وقارالحسنین نقوی، اسد عباس نقوی ودیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میںسعودی عرب میں شیعہ رہنما آیت اللہ باقر النمر کی سزائے موت کی بھرپور مذمت کی ۔کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے ظالمانہ عمل سے پہلے سعودی باز رہیں۔