وزیر مذہبی امور کے پی اے کے رشوت لینے کا نوٹس لیا جائے: حامد سعید کاظمی

30 اکتوبر 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مذہبی امور کے پی اے کا رشوت لینے کا انکشاف کا نوٹس لیا جائے۔ سر دار یوسف کا پی اے چالیس ہزار فی کس رشوت لیکر لوگ حج پر بھجواتا رہا۔ سپریم کورٹ اس معاملے کا از خود نوٹس لے۔ وزیراعظم کیلئے یہ معاملہ ٹیسٹ کیس ہے۔ سردار یوسف اپنی پوزیشن واضح کریں۔