پنجاب میں 3روزہ انسداد ڈینگی مہم 10نومبر سے شروع ہوگی

30 اکتوبر 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں 10 نومبر سے تین روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم چلائی جائے گی۔ محکمہ صحت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کو پولیو مہم کے لئے مائیکرو پلانز کو اپ ڈیٹ کرنے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت پنجاب کے کمیٹی روم میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ (DOHs) کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد نے کی۔