پٹرول 9 روپے 93 پیسے، لائٹ ڈیزل 8 روپے 37 پیسے‘ مٹی کا تیل 7 روپے 62 پیسے سستا کرنے کی سمری ارسال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی سمری ارسال کر دی۔ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 93 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 17 پیسے لیٹر سستا کیا جائے۔ لائیٹ ڈیزل 8 روپے 37 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی۔ مٹی کا تیل 7 روپے 62 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی آکٹین 14 روپے 83 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔