گاجر وٹامن ای کا بھرپور خزانہ ہے کینسر، امراض جگر کیلئے مفید ہے
لاہور (نیوزرپورٹر) تر گرم تاثیر کی حامل گاجر میں وٹامن ای کا بھر پور خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا جوس تولیدی صحت، کئی اقسام کے کینسر، امراض جگر کیلئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال نظر اور دل کیلئے بھی زود اثر ہے۔ اس کے اندر پائے جانے والے فائبر انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حکیم سید عمران فیاض، حکیم سید عارف رحیم، حکیم محمد افضل میو، حکیم غلام فرید میر اور دیگر نے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گاجر کا رنگ جتنا گہرا ہو گا اس میں کیروٹین بھی اتنا زیادہ ہو گا۔ گاجر کا جوس کئی اقسام کے کینسر، جیسے جلد اور چھاتی کا کینسر وغیرہ کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ گاجر کا جوس جسم کو وٹامن اے، بی اور ای کے علاوہ کئی قسم کے وٹامن مہیا کرتا ہے۔ گاجر کا جوس قبل از وقت زچگی خواتین کو کئی فوائد پہنچاتا ہے۔ گاجر بصارت، ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری، امراض جگر، ناخنو ں، جلد اور بالوں کیلئے بہت مفید ہے۔ اس کا جوس یا مربہ انسانی صحت کیلئے کارآمد ہے۔شوگر کے مریض اس کا جوس استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں کیونکہ اس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔