عیدالاضحی کی چھٹیوں میں بھی ریپیڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کافیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے: ثمینہ خاور حیات
لاہور (خصوصی رپورٹر) مرکزی سیکرٹری اطلاعات شعبہ خواتین (ق) لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ راتوں رات محل تعمیر کرنے کے دعویٰ کر رہے ہیں‘ پہلے فیروز پور روڈ کا پل مقررہ وقت میں تعمیر نہیں ہوسکا اور اب ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ بھی مقررہ وقت پر تعمیر نہ ہونے کے خدشہ کے پیش نظر وزیراعلیٰ عجیب و غریب احکامات صادر کر رہے ہیں‘ عیدالاضحی کی چھٹیوں میں بھی ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے شاید وہ یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کام‘ کام اور کام پر یقین رکھتی ہے۔