شیر کے حملے میں لڑکی کی موت، 15 اضلاع میں ہائی الرٹ

بھارت کی ریاست تلنگانہ آصف آباد میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، شیر کے تازہ حملے میں نوجوان لڑکی جان کی بازی ہار گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف آباد میں لڑکی کی ہلاکت کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام چوکس ہوگئے ہیں اور 15اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ایدگام، نزرال، سیتا نگر، انوکوڑہ، گنارم، کڑامبا، آرے گوڑہ، بابو نگر علاقوں میں شیر کے گشت کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

جنگلات کے قریب رہنے والوں کو کھیتی کے کام کے لیے نہ جانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور چوکس رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھارت کے تلنگانہ کے نرمل ضلع میں شیروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹس کے مطابق مدہول تعلقہ کے مختلف دیہات میں شیر گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس سے گاؤں والوں اور چرواہوں میں شدید بے چینی پھیل گئی۔

ای پیپر دی نیشن