غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آج آخری دن، تاریخ میں توسیع کا امکان، ذرائع

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے، مگر اس کی تاریخ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور اسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توسیع نہ ہونے پر غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن