پی آئی اے پر پابندیاں ختم ہونے سے برطانیہ، یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر

لندن (عارف چودھری) پی آئی اے کی پابندیوں کی وجہ سے یو کے، یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان جانے کے لئے مختلف ملکوں میں رک کر جانا پڑتا تھا جس سے بزرگوں، عورتوں اور خاص طور پر بچوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ممبر برطانوی پارٹی افضل خان، برطانوی وزیر لارڈ واجد خان، میئر راچڈیل شکیل احمد، میئر اولڈھم ڈاکٹر زاہد چوہان، میئر پینڈل چودھری اسلم جوڑا، یو کے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد ہنجرا، سابق میئر عاصم رشید اور یورپ، یوکے میں رہنے والے کاروباری، مذہبی، سیاستدانوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی کوششوں سے یو کے، یورپ میں رہنے والی فیملیوں کو بہت اچھی خبر ملی ہے۔

ای پیپر دی نیشن