یو ایم ٹی میں فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر خصوصی سیمینار 

لاہور (نیوز رپورٹر)یو ایم ٹی میں فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سابق صوبائی وزیراور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے خصوصی شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں گہرے جذبات کا اظہار کیا۔ یہ وقت مظلوم فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی اور عملی اقدامات کرنے کا ہے۔ عالمی برادری  فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کا مکمل احترام کر تے ہوئے اسرائیل کی طرف سے کی جانیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کروائے۔ کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربیت جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں معصوموں کی جان جا چکی ہے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے اس با ت پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرنا عالمی امن میں قلیدی کردار ادا کریگا۔ 

ای پیپر دی نیشن