سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح  

لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 19 واں اجلاس ہوا۔ متعلقہ افسران نے صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب میں امن و امان کو یقینی بنانے پر پنجاب پولیس و دیگر اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان اس وقت بہترین سیاسی قیادت میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سٹیئرنگ، ایڈوائزری کمیٹی برائے کارڈیووسکولر ڈیزیزکااہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودنے شرکت کی۔  پنجاب میں کارڈیووسکولر بیماریوں کا شکار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاری علی محمد

آپ 1930ء میں کوہ نمک کے دامن میں واقع گاؤں ناڑی ضلع خوشاب میں حافظ فتح خاں کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کی تعلیم کا آغاز ناظرہ قرآن ...