جے یو آئی لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس ،دسمبر میں فلسطین زندہ باد ،اسرائیل مردہ باد کانفرنس کا فیصلہ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس امیر جے یو آئی لاہور مولانا محب النبی کی زیر صدارت دارالعلوم مدنیہ ملتان روڈ میں منعقد ہوا جنرل سیکرٹری جے یو آئی لاہور حافظ عبدالرحمن نے ایجنڈہ پہ بریفنگ دی۔ اجلاس میں دسمبر میں فلسطین زندہ باد اور اسرائیل مردہ باد کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس میں جے یو آئی کی مرکزی قیادت سمیت دینی سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن