لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا پاکستان کی ہر سیاسی، جمہوری جماعت اور ہر فرد کو بھی آئینی جمہوری بنیادی حقوق کے تحت پرامن احتجاج کا حق ہے۔ ریاست، حکومت، بالادست قوتیں طاقت اور لاقانونیت سے کسی بھی احتجاج کو دبائیں یا کچل دیں تو یہ ریاست اور حکومت کیلئے بالآخر تباہ کن نتائج کا باعث بنتا ہے۔ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری تمام سٹیک ہولڈرز کی قومی ذمہ داری ہے۔