جامعہ رسولیہ شیرازیہ :علماء ومشائخ کنونشن آج ہوگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ رسولیہ شیرازیہ بلال گنج میں علماء ومشائخ کنونشن آج صبح10بجے ہوگا۔ جس کی صدارت علامہ قاری طیب قادری ،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی کرینگے جبکہ کنونشن سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی ،صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی،مفتی رمضان سیالوی،مفتی عبدالعلیم سیالوی،حافظ عبدالستار سعیدی ودیگر مذہبی رہنماخطاب کر ینگے۔

ای پیپر دی نیشن